۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان

حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر علامہ محمد شبیر صابری سمیت تمام بزرگ علمائے کرام نے وسیم رضوی کے مطالبے کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم المقدس میں گلگت بلتستان کے علمائے کرام اور طلاب کے نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان نے انڈین شہری وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید سے بعض آیات کو حذف کرنے کے گھناونے اور مذموم مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی فرد اور ادارہ قرآن کریم میں ایک لفظ کی بھی تحریف نہیں کرسکتا۔

علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر علامہ محمد شبیر صابری سمیت تمام بزرگ علمائے کرام نے وسیم رضوی کے مطالبے کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متحدہ علماء فورم جی بی نے تمام مسلمانوں بالخصوص شیعہ علمائے کرام اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے بھرپور احتجاج کیا جائے تاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کرکے اس کا سدباب کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • AsIF Hussain Humrazi PK 22:48 - 2021/03/22
    0 0
    Ma AsIF Hussain Humrazi admanistrater of hoza imam Hassan mujtaba a.s karachi sa apna hoza ke Janib sa waseem razwi k es bayaaan ke purzooor muzamat krta hon waslaam